چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

چارسدہ: چارسدہ میں ماجوکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ایوب خان شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او کی نعش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس وین پر فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔