پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے، مکی آرتھر

لاہور: سری لنکن ٹیم کی  پاکستان آمد اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر قومی ٹیم کے  ہیڈ کوچ مکی آرتھر نہایت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا میرے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بعد پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اور مجھے ٹیم کی بہتری کےلیے ہر کام کی اجازت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد بہت کچھ کھونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ ٹیم بنا رہے ہیں جو مستقبل میں اچھا کھیل پیش کرے گی اور قومی ٹیم کو ایک بار ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بنا دیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے۔آئندہ بھی پاکستان ٹیم کیساتھ کام کر کے ٹیم میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔