بھارت، اہلیہ کو نقل کروانے والا پولیس اہلکار جیل پہنچ گیا

بھارت، اہلیہ کو نقل کروانے والا پولیس اہلکار جیل پہنچ گیا

نئی دہلی: تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے گرلز ہائی اسکول میں سول سروس کا پرچہ جاری تھا کہ اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے کمرے سے ’جوائس جو‘ نامی امیدوار کو شک کی بنیاد پر نشست سے اٹھایا اور ان کی تلاشی لینی شروع کی۔ خاتون کی تلاشی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ اپنا پرچہ نقل کر کے حل کر رہی تھی۔ جوائس کے کان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگی ہوئی تھی جس کی مدد سے وہ اپنا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھیں اور دوسری طرف ان کے شوہر سوالات کے جوابات بتا رہے تھے۔

امیدوار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ خاتون بھارتی پولیس افسر سفیر کریم کی اہلیہ ہیں اور وہ اپنی بیوی کو موبائل کے ذریعے سوالات کے جواب بتا رہے تھے۔ چھاپہ مار ٹیم نے خاتون کو پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کیا گیا۔

چنائے پولیس نے خاتون کے خلاف امتحان میں نقل کی دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ان کے شوہر (پولیس افسر) سفیر کریم کو تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار پر الزام ہے کہ وہ اپنی بیوی کو بلیوٹوتھ کے ذریعے سوالات کے جواب بتا رہا تھا اس لیے اسے تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کیا گیا ہے تاہم اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو سفیر کریم کو نوکری سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں