عثمان شنواری نے کرکٹ میچ کے لئے اپنا ولیمہ چھوڑ دیا تھا

عثمان شنواری نے کرکٹ میچ کے لئے اپنا ولیمہ چھوڑ دیا تھا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عثمان شنوار ی نے کہاہے کہ میں نے پی ایس ایل کے لئے اپنے ولیمے کی تقریب چھوڑ دی تھی۔جلد دوبارہ ولیمہ کروں گا۔شعیب اخترسے متاثراوران کوفالوکرتاہوں۔اپنی بالنگ اورفٹنس پربھرپورتوجہ دے رہا ہوں۔سوشل میڈیاپرخواتین فینزکوبلاک کررکھاہے ۔

نجی ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری کا کہناتھا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آمد پر بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پی ایس ایل میں کھیل کر پرفارمنس بہت بہتر ہوئی ہے جبکہ اپنی فٹنس پر بہت مشکل سے قابو پایا ہے۔انہوں نے کہاکہ گراؤنڈمیں اچھاکھیلنے والا بہت آگے جاتا ہے۔ بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے عثمان شنواری نے کہاکہ کرکٹ میچ کے لیے اپناولیمہ چھوڑدیاتھااور ٹیم سکواڈ میں حصہ لیا۔پی ایس ایل میں کھیلنے کی وجہ سے پرفارمنس میں بہتری آئی ہے ،جلداپناولیمہ دوبارہ کروں گا۔

عثمان شنواری کاکہناتھاکہ شعیب اخترسے بہت متاثرہوں اوران کوہی فالوکرتاہوں کیونکہ ان کی باولنگ بہت اچھی ہے۔،عمرگل کااندازپسندہے خصوصاآؤٹ کرنے کے بعدبھرپورطریقے سے اپنی بالنگ اورفٹنس پرتوجہ دے رہاہوں ۔کرکٹ کی وجہ سے سوشل میڈیاپرخواتین فینزکوبلاک کردیاہے۔