ایشوریا رائے نے موٹاپے سے کیسےجان چھڑائی،اہم رازسے پر دہ اُٹھتے ہی ایشوریا کا اہم بیان سامنے آگیا

ایشوریا رائے نے موٹاپے سے کیسےجان چھڑائی،اہم رازسے پر دہ اُٹھتے ہی ایشوریا کا اہم بیان سامنے آگیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے دبلا کرنے والا تیل استعمال کرنے کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے ایک تردیدی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ مکمل طورپرمضحکہ خیز خبر ہے جو اداکارہ کی ساخت کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی گئی ہے،

ان افواہوں کے پیچھے چند عناصر شامل ہیں جو نہیں چاہتے کہ ایشوریا رائے مثبت شہرت حاصل کریں۔اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ اداکارہ دبلا پتلا رہنے کیلئے کیرالہ کا تیل استعمال کرتی ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم فینی خان میں جواں وخوبصورت دکھنے کے لیے بھی سلمنگ آئل منگوائے ہیں جو بچن ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ہرفلم کے لیے سلمنگ آئل کا استعمال کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا آج 43 برس کی ہوگئی ہیں لیکن وہ اپنی زندگی کے اس اہم دن کو اپنے والد کرشنا راج رائے کی وفات کے باعث سادگی سے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ منائیں گی۔