'ہمیں عدالتی فیصلے پر نہیں بلکہ نیب کے دہرے معیار پر اعتراض ہے'

'ہمیں عدالتی فیصلے پر نہیں بلکہ نیب کے دہرے معیار پر اعتراض ہے'

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں عدالتی فیصلے پر نہیں بلکہ نیب کے دہرے معیار پر اعتراض ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور شرجیل میمن کو عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔ شرجیل میمن عدالتوں سے بھاگا نہیں بلکہ انہوں نے ہر فورم پر عدالت کا سامنا کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا نیب نے جھوٹ بولا کہ شرجیل میمن کومسجد سے گرفتارکیا گیا بلکہ شرجیل میمن نےعدالت کے سامنے خود کو سرینڈر کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ شرجیل میمن کو نہ چھوڑے مگر نیب کے جھوٹے بیان پر کارروائی کرے۔

مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا ایک ممبر اسمبلی تھا جس کو اسمبلی کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ممبر ہمارا رکن نہیں تھا پھر بھی اس کے حق میں آواز اٹھائی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا نیب عدالت نہیں ایک ادارہ ہے اور اسمبلی کی قرارداد کسی عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں جبکہ قرارداد پر ابھی تک کسی نے بات نہیں کی اور اسمبلی کی قرارداد نیب کے خلاف ہے۔ قراراد میں کہیں نہیں کہا کہ شرجیل میمن پر مقدمہ ختم کیا جائے کیونکہ جس پر مقدمہ ہے اس پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ نیب کو میرے خلاف بھی کیسز بنانے ہے تو بنا لے میں کیسز سے ڈرنے والا نہیں اور ہم وہ بھی نہیں کہ دو سال عدالت میں نہ جائیں اور بعد میں معافی مانگیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں