سعودی خاتون اناﺅنسر کے لائیو نشریات میں بال کاٹ دیے گئے, وجہ انتہائی حیران کن

سعودی خاتون اناﺅنسر کے لائیو نشریات میں بال کاٹ دیے گئے, وجہ انتہائی حیران کن

سعودی خاتون اناﺅنسر کے لائیو نشریات میں بال کاٹ دیے گئے, وجہ انتہائی حیران کن

ریاض: سینے کے کینسر کی مریض خواتین سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر معروف سعودی اناﺅنسر اور ماہر نفسیات امیمہ التمیمی نے براہ راست دکھائے جانے والے ٹی وی پروگرام میں اپنے سر کے بال منڈوالئے۔

وہ خلیجیہ چینل پر ”سیدتی“ پروگرام پیش کررہی تھیں۔ امیمہ نے سر کے بال منڈوانے سے قبل ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینے کے کینسر پر کافی گفتگو کرچکی ہیں۔ اب وہ ایک بے نظیر اقدام کرنے جارہی ہیں۔ امیمہ نے بال منڈوانے کیلئے اناﺅنسر کی نشست سے اٹھتے وقت ناظرین سے درخواست کی کہ وہ آخری لمحے تک مجھے دیکھتے رہیں۔ اس پروگرام کا اختتام وہ انتہائی خوبصورت پیغا م دیکر کرنا چاہیں گی۔ امیمہ اپنے پروگرام میں بار بار یہ کہتی ر ہیں کہ کینسر آزمائش نہیں بلکہ ربانی عطیہ ہے۔

بال منڈواتے ہی امیمہ کو انکی رفیقِ کار عبیر البال نے پیار کیا اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر زار و قطار رو کر منظر کو انتہائی موثر بنادیا۔