اگر آپ سگریٹ نوشی نہیں کرتے تو آپ کو 6 چھٹیاں اضافی دی جائیں گی

اگر آپ سگریٹ نوشی نہیں کرتے تو آپ کو 6 چھٹیاں اضافی دی جائیں گی

ٹوکیو: جاپان کی ایک کمپنی نےسگریٹ نوشی نہ کرنےوالے افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے6 چھٹیاں اضافی دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ٹوکیو کی ایک مشہور کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملازمین جو سگریٹ نوشی جیسی مضرِ صحت کے عادی نہیں اور کام کے اوقات میں سگریٹ کی وجہ سے وقفہ نہیں کرتے، انہیں سالانہ 6 اضافی چھٹیاں ملیں گی۔


کمپنی کے ایگزیکٹو نے کہا کہ یہ قدم سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کر نے لیے اٹھا یا گیا ہےکیونکہ ہم سگریٹ نوشی کرنے والوں کو جرمانے یا سزائیں تو نہیں دے سکتے البتہ اس اعلان سے مضرصحت عادت کو اپنانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔


کمپنی مالکان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سگریٹ پینے والوں پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔