انٹیلی جنس بنیادوں پر بڑا آپریشن، اٹک سے 3 اہم دہشت گرد گرفتار

 انٹیلی جنس بنیادوں پر بڑا آپریشن، اٹک سے 3 اہم دہشت گرد گرفتار

اٹک : اٹک کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران تین اہم دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزاٹک میں تھانہ باہتر کے علاقے میں رینجر اور پولیس نے مشترکا سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا ، جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

دہشت گردوں کو حساس اداروں کی خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف2 پستول اور گولیاں برآم دکی گئیں۔ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔