دبئی میں غیر مسلموں کے وصیت نامے اور ترکے کا قانون جاری

دبئی میں غیر مسلموں کے وصیت نامے اور ترکے کا قانون جاری

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حاکم دبئی کی حیثیت سے غیر مسلموں کے ترکے اور وصیت نامے کے نفاذ کیلئے قانون جاری کر دیا۔جاری کیے جانے والے قانون کا نمبر 15ہے۔

اس کا مقصد دبئی میں غیر مسلموں کے ترکے اور وصیت نامے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کرانا ہے۔ دبئی مالیاتی عالمی مرکز سے تعلق رکھنے والوں کے ترکے اور وصیت نامے بھی اس میں شامل ہوں گے۔

قانون کے بموجب دبئی کی عدالتوں اور دبئی عالمی مالیاتی مرکز میں غیر مسلموں کی وصیتوں کا ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ وصیت نامے میں ترمیم کی گنجائش بھی پیدا کی گئی ہے۔