سعودی عرب، جلد سیاحتی ویزوں کا اجراءکرے گا

سعودی عرب، جلد سیاحتی ویزوں کا اجراءکرے گا

ریاض:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،سعودی عرب نے ویزوں کا اجرا کر دیا،سعودی سیاحتی اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مملکت کی جانب سے جلد سیاحتی ویزوں کا اجراءکیا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سیاحتی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سیاحت ایک صنعت کا درجہ اختیار کرتی جارہی ہے اور سعودی مملکت بھی اپنا انحصار تیل پر کم کرنے کے لئے سیاحت کے شعبہ کو فروغ چاہتی ہے۔

جس کے لئے جلد سیاحتی ویزوں کا اجراء کیا جائے گا۔ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کے علاوہ جو سالانہ حج کے لئے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود زیادہ زائرین سعودی عرب کے سیاحتی ویزے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ آئندہ ہفتے ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی عرب کے پہلے آثار قدیمہ کنونشن سے قبل سامنے آتا ہے ۔ گزشتہ برس اگست میں شہزادہ محمد بن سلمان نے 50 جزائر سیاحتی منصوبے قائم کا اعلان کیا تھا۔