سمارٹ فونز کی مقبولیت، کیمرہ ساز کمپنی نائیکان نے پلانٹ بند کر دیا

سمارٹ فونز کی مقبولیت، کیمرہ ساز کمپنی نائیکان نے پلانٹ بند کر دیا

ٹوکیو: معروف جاپانی کیمرہ ساز کمپنی”نائیکان“ نے چین میں کیمرے بنانے والا اپنا ایک پلانٹ بند کر دیا۔ نائیکان اپنے مالی نقصانات پر قابو پانے کےلئے کمپنی کے ڈھانچے کی تشکیل نو کر رہی ہے۔

کمپنی نے چین کے مشرقی صوبے جنانگ سو کے شہر ووژی میں اپنی فیکٹری نائیکان امیجنگ میں کام بند کر دیا ہے۔ اس فیکٹری کے بند ہونے سے تقریباً 23 سو کارکن روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔

ایک بیان میں کمپنی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں سمارٹ فونز میں ڈیجیٹل کیمروں کے بڑھتے ہوئے استعمال نے روایتی کیمروں کی مارکیٹ کو تیزی سے محدود کر دیا ہے جس سے نائیکان امیجنگ کی پیداواری سرگرمیاں نمایاں طور پر متاثر ہونے کے باعث اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیکٹری کی بندش سے اسے تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر نقصان ہوگا تاہم چین بدستور ان کے لیے ایک اہم مارکیٹ رہے گا۔

مصنف کے بارے میں