نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم پر حکومت سینٹ کو بھی اعتماد میں لے : سید خورشید شاہ

نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم پر حکومت سینٹ کو بھی اعتماد میں لے : سید خورشید شاہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم پر حکومت سینٹ کو بھی اعتماد میں لے نئی حلقہ بندی سے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہوگا


خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندی سے فائدہ یا نقصان نہں ہوگا بلکہ یہ ضروری اقدام ہے اس سے تمام جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا ضمنی انتخاب بھی نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے


انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر ہمارے تحفظات کا معاملہ الگ ہے مردم شماری نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کو چاہیے کہ وہ سینٹ کو بھی اعتماد میں لیں تاکہ سب کی مشاورت سے اس معاملے پر عملدرآمد کیا جاسکے