نیب سمیت دیگرتحقیقاتی اداروں سے دہرے معیارکی شکایت ہے:سعید غنی

نیب سمیت دیگرتحقیقاتی اداروں سے دہرے معیارکی شکایت ہے:سعید غنی


کراچی:پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کواحاطہ عدالت سے گرفتارکیا گیا،ہمیں نیب سمیت دیگرتحقیقاتی اداروں سے دہرے معیارکی شکایت ہے، نیب سمیت دیگرتحقیقاتی اداروں کے دہرے معیارکی شکایت کرتے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن فرار نہیں ہورہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے ڈیٹا سے متعلق ہم نے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا،سندھ کی تمام جماعتوں کومردم شماری کیاعدادوشمارپرتحفظات ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ کسی خاندان کا ڈیٹا دیں،ہم بلاکس کا ڈیٹا مانگ رہے ہیں،آئی جی سندھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 22 گریڈ کا افسرہے جسے سندھ پولیس کا سربراہ ہوناچاہیے۔