دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں : پاکستان

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں : پاکستان


اسلام آباد: پاکستان نے کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے حملے کی شدیدمذمت کی ہے ۔


دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام کو حملے سے ہلاک ہونے والی قیمتی جانوں پر نہایت افسوس ہوا ہے اور پاکستان کی ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہم قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہتر اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ دہشت گردی کاجڑ سے صفایا کیا جاسکے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکو مت کابل کے سفارتی علاقے کے قریب ایک خودکش بمبار نے آسٹریلین سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 21زخمی ہوگئے تھے۔