شینزو آبے دوبارہ جاپان کے وزیراعظم منتخب

شینزو آبے دوبارہ جاپان کے وزیراعظم منتخب

ٹوکیو: شینزو   آبے کو جاپان کا وزیر اعظم منتخب کر  لیا   گیا ہے۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

کومائٹو نامی جماعت کی شمولیت کے بعد اس اتحاد کے پاس پارلیمان کی دو تہائی نشستیں ہیں۔ اب آئین میں تبدیلی کے منصوبے کی راہ ہمورا ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا کے ساتھ تازہ کشیدگی کے تناظر میں آبے آئین میں درج امن پسندی کی شق بدلنا چاہتے ہیں۔

جاپانی آئین کے مطابق ملکی دستے صرف اسی وقت لڑ سکتے ہیں یا گولی چلا سکتے ہیں جب ملکی سرحدی حدود میں کوئی حملہ ہو۔

مصنف کے بارے میں