وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے مشال خان کیس میں 10 گواہوں کے بیانات ترک

وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے مشال خان کیس میں 10 گواہوں کے بیانات ترک


ہری پور:طالب علم مشال خان قتل کیس کی باوریں سماعت وکلاء کے ہڑتال کے باعث سرکاری پراسیکیوشن ٹیم نے دس گواہوں کے بیانات ترک کروا دیے


تفصیلات کے مطابق اب جمعرات کو مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کا امکان مجوعی طور پر بیان قلمبند کرنے والے گواہوں کے تعداد44 ہو گئی ایک گواہ تاحال اپنے بیان سے منحرف ہے چار ملزمان تاحال مفرور قرار گرفتاری کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی انسداد دہشت گردی کی عدالت تمام ملزمان کی دائر ضمانتوں کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔


آج سنٹرل جیل ہری پور مین انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ٹرائل کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی بارویں سماعت ہونا تھی دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج فض سبحان خان اس کیس کی باقائدہ سماعت کر رہے ہیں تخت بھائی میں وکیل کے قتل کے خلاف کے پی بھر کے وکلاء بارکونسل کی کال پر ہڑتال پر ہیں جس وجہ سے گزشتہ سے بدھ کے روز ہونے والے سماعت کے دوران کوئی بھی وکیل مقدمہ کی پیروی کے لیے پیش نہ ہو سکے معزز عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کل تک ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں