پہلا ٹی 20: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف 53رنز سے فتح

پہلا ٹی 20: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف 53رنز سے فتح

دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 نمبر 1 ٹیم نیوزی لینڈکو تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 53رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی۔
تفصیلات کے مطابق کیویز نے ٹاس جیت کر بھارت بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے اننگ کاآغاز روہت شرمااورشیکھر دھون نے کیا ،جہنوں نے نیوزی لینڈ کو باو¿ لر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے میدان کے چاروں طرف شارٹس کھیلتے ہوئے کیویز باولرز کو پریشان کئے رکھا۔بھارت کی پہلی وکٹ158رنز کے مجموعے پر گری جب شیکھر وھون 52گیندوں پر 80رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے،ان کی اننگ میں 10چوکے اور 2چوکے شامل ہیں۔158کے مجموعے پر ہی ہردیک پانڈیا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔بھارت کو تیسرا نقصان روہت شرما کی صورت میں ہوا انہوں نے بھی80رنز بنائے
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے مارٹن گیپٹل 6کے مجموعے پر ہی 4رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،18کے مجموعے پر ہی کولن منرو 7رنز بنا کر چلتے بنے،نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ54رنز پر گری جب کین ولیمسن28رنز بنا کرآو¿ ٹ ہوگئے۔ٹام بروس10رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ،کولن ڈی گرینڈہوم بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اورز میں8وکٹوں کے نقصان پر149رنزہی بناپائی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 39رنز بنائے
بھارت کی جانب سے یوزنیدرا چاہل اور ازر پاٹیل نے 2,2جبکہ بھونیش کمار ،جسپریت بمرااور ہردیک پانڈیا کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کادوسرا میچ4نومبر کوراجکوٹ میں کھیلا جائے گا ،جبکہ تیسرا ور آخری میچ7نومبر کوکھیلا جائے گا۔