فلم ”پدماوتی“ کے ٹریلر کو 50 ملین سے زائد شائقین نے دیکھا

فلم ”پدماوتی“ کے ٹریلر کو 50 ملین سے زائد شائقین نے دیکھا

ممبئی: فلم ”پدماوتی“ کے ٹریلر کو 50 ملین سے زائد شائقین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپکا پدوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ”پدماوتی“ کے ٹریلر کو اب تک 50 ملین سے زائد شائقین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سجنے لیلا بھنسالی ہیں۔ فلم یکم دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

دوسری طرف بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلابھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے آغاز سے شروع ہونے والے مسائل اب تک ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور ایک بار پھر فلم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پدماوتی تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، کبھی فلم کا سیٹ جلایا گیا تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا ،اور اب فلم '"پدماوتی" کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے وقت مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

مصنف کے بارے میں