نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری، حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری، حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
کیپشن: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد تبادلہ روک دیا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد کی تقرری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج ہی اٹارنی جنرل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد ملائشیا سے رات گئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ روک دیا تھا۔