میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے:پریتی زنٹا

میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے:پریتی زنٹا
کیپشن: Image by Mid-Day

ممبئی:بھارتی ڈمپل گرل اور معروف اداکارہ و آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دیدی۔

اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔

اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے ہوگا، سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اورمنشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2008 میں فلموں سے بریک لے کرآئی پی ایل کے بزنس، ڈیل میکنگ اور چینج دی گیم کو سمجھنے کیلئے ہارورڈ بزنس سکول سے کورس کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر پریتی زنٹا فلم ”بھیا جی سپر ہٹ“ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس انٹری دے رہی ہیں۔