بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا
کیپشن: Image by Rediff Realtime News

ممبئی: بھارت کی بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی تنوشری دتہ کیخلاف صرف 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے نے کہا کہ انہوں نے تنوشری دتا کے خلاف 25 پیسے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا کہ اور یہ دعویٰ ان کی اوقات دیکھ کر کیا ہے، میں چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھی لیکن ان کے والدین پر ترس آگیا۔


اداکارہ راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ تنوشری دتہ کے ساتھ جنگ اس وقت تک جاری رکھوں گی جب تک وہ مجھے عوام کے درمیان میں بدنام کرنا بند نہیں کریں گی جب کہ ان کا مجھ پر 10 کروڑ کا ہرجانے کا دعویٰ صرف ایک جھوٹ ہے۔

اب تک ان کی جانب سے کسی عدالت میں درخواست نہیں کی گئی ہے، اگر وہ ایسا کریں گی تو میں بھی عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں کیوں کہ میں بے گناہ ہوں۔


خیال رہے کہ تنوشری نے راکھی ساونت کی جانب سے ہم جنس پرست ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مردانہ انداز کی حامل اور خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کے لیے وہ کافی ہیں۔