مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد: آسیہ بی بی کی رہائی پر گزشتہ دو روز سے پورے ملک میں دھرنا دیے بیٹھے مظاہرین کے حکومت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ادھر دھرنا مظاہرین نے آسیہ بی بی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے 

تاہم انہوں نے مظاہرین پر واضح کیا کہ لوگوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن جو لوگ تشدد میں شرکت کریں گے اور ریاست کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے انھیں بتا دینا چاہتے ہیں. 

قومی اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر جاری بحث کے دوران شہریار آفریدی نے بتایا کہ تمام صوبوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی ہے اور یہ فیصلہ ہوا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے لیے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ ان سے بات کی جائے۔