پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: image by facebook

لاہور: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور کی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی اجنب سے دائر کی گئی ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو میں کمی ہوئی ہے جبکہ ہماری حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جوکہ ناجائز ہے اقدام ہے اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔