امریکی حکام نے مردہ حالت میں‌ ملنے سعودی لڑکیوں کی تصاویر شائع کردی

امریکی حکام نے مردہ حالت میں‌ ملنے سعودی لڑکیوں کی تصاویر شائع کردی
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن:امریکہ نے دریائے ہڈسن کے کنارے پارک میں مردہ پائی جانے الی دو سعودی لڑکیوں کی تصاویر شائع کر دی ہیں ، جن کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ انھوں نے خودکشی کی ۔

نیویارک میں سیکیورٹی حکام کو دو سعودی لڑکیوں کی لاشیں ملی تھیں جن کے نام طلہ فاریہ اور روتانہ فاریہ بتائے جا رہے ہیں ، حکام نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا ہے ۔نیویارک میں قائم سعودی قونصل خانہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے ، ایک کی عمر 16 برس جبکہ دوسری کی عمر 22 برس ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں سعودی شہریوں کی لاشوں سے متعلق ایک راہ گیر نے پولیس کو اسی روز (24اکتوبر) کو سہ پہر تین بجے اطلاع دی تھی، جنہیں کمراورپاؤں سے آپس میں ٹیپ سے باندھا گیا تھا۔

امریکی پولیس نے ابتدائی تحقیق کے بعد بتایا تھا کہ دونوں لڑکیوں کی عمریں 16 اور 22 سال ہیں، یہ دونوں نیویارک سے 250 میل دور ریاست ورجینیا کے فیئرفکس مقام پر رہائش پذیر تھیں تاہم دونوں لڑکیاں سعودی شہر  کی شہری ہیں۔

دوسری جانب امریکی سیکیورٹی ادارے این وائی پی ڈی اور سعودی سفارت خانے کے حکام نے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے شائع خبر ’مردہ حالت میں ملنے والی سعودی لڑکیوں کی والدہ کو سفارت خانے سے امریکا چھوڑنے کی کال موصول ہوئی تھی کیوں کہ ان کی بیٹیوں نے پناہ کی درخواست دی ہوئی تھی‘ کی تردید کی ہے۔