برطانوی معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں

برطانوی معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں
کیپشن: image by facebook

لندن: برطانوی معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں , غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں جن میں اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسز سے لے کر وہیل چیئر سمیت بائیس اشیا شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا کی نیلامی آٹھ نومبر تک آن لائن جاری رہے گی , اس موقع پر اسٹیفن ہاکنگ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ معروف سائنس دان کی اشیاء کی نیلامی ان کے پرستاروں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جس کو خرید کر وہ ان کے والد کی غیرمعمولی زندگی میں استعمال کی گئی اشیاء ایک نشانی کے طور پر رکھ سکیں گے۔

اسٹیفن ہاکنگ کی ان سائنسی دستاویزات کی قیمت 130000 سے 195000 امریکی ڈالر ہے اور ان کی سائنسی طرز پر بنائی گئی وہیل چیئر جو نیلامی کا حصہ بنی ہے اس کی قیمت 10000 سے 15000 پاؤنڈ تک رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے معذوری کا شکار تھے۔ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (کونیات) ہے۔اسٹیفن کی کتاب ’وقت کی مختصر تاریخ‘ بریف ہسٹری آف ٹائم سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔