وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں کل وہ چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔


تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار شیخ رشید اور عبدالرزاق داﺅد اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کل بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

بیجنگ پہنچنے پر نائب چینی وزیر خارجہ پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کرینگے، بعد ازاں گریٹ ہال میں ان کے استقبالیہ تقریب ہو گی۔ پاک چین وزرائے  اعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ چینی ہم منصب وزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں ضیافت بھی دیں گے۔

ایسی شرائط پر قرض نہیں لیں گے جن سے عوام پر بوجھ پڑے کیوں کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے عام آدمی بہت متاثر ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس دو راستے تھے پہلے ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے اور دوسرے طریقے میں دوست ممالک سے بھی رابطہ کیا جس میں سعودی عرب نے بہت کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری مدد کی، امید ہے چین بھی اسی طرح ہماری مدد کرے گا

وزیراعظم کی چین کے صدرشی جن پنگ سے بھی ملاقات ہو گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی انفراسٹرکچربینک کے صدر، چین کی اہم کاروباری شخصیات، آئی ایم ایف کے صدر بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم چار نومبر کو شنگھائی روانہ ہوں گے اور شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شریک ہوں گے۔ ایکسپوکے دوران وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرینگے۔

شنگھائی میں وزیراعظم کی ویت نامی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوگی۔ پانچ نومبر کو وزیراعظم عمران خان وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران پاکستان تین سو ٹیرف لائنز پر یک طرفہ رعایت کا مطالبہ کریگا۔ دونوں ممالک کے درمیان جون 2019 تک آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔