والدہ کے لیے دولہے کی تلاش ، بھارتی لڑکی کی ٹویٹ وائرل ہوگئی

والدہ کے لیے دولہے کی تلاش ، بھارتی لڑکی کی ٹویٹ وائرل ہوگئی

: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بھارتی خاتون صارف نے اپنی والدہ کے لیے دلہا تلاش کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا جسے ٹویٹر پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

8d28baa5a7cb0a4139976e0b5ee6b249

تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون آستھا ورما نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کے لیے ایک شخص کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی اور کہا کہ میں اپنی والدہ کے لیے 50 سالہ پُر کشش شخص کی تلاش میں ہوں۔ جو ویجیٹیرین ہو اور شراب نوشی نہ کرتا ہو اور کاروباری لحاظ سے مستحکم ہو۔

8d28baa5a7cb0a4139976e0b5ee6b249

ہم نے آج تک سوشل میڈیا کے ذریعے رشتے بنتے اور ھوڑیاں بنتی دیکھی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی آپس میں رشتے میں بندھے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔ 

 

 
لیکن آستھا ورما کا یہ ٹویٹر پیغام مکمل طور پر ایک منفرد انداز ہے جس میں انہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ اپنی والدہ کے لیے کسی مناسب شخصیت اور شریک حیات کو ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا۔

آستھا ورما کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کیا میں اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا سکتا ہوں؟