نواز شریف کی طبیعت میں بہتری

نواز شریف کی طبیعت میں بہتری

 لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں گذشتہ 11 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ۔ اس حوالے سے اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آخری سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ 

جس کے بعد اب سابق وزیراعظم نواز شریف سفر کے قابل ہو گئے ہیں۔ تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، 12 رکنی میڈیکل بورڈ آج بھی نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گا جس کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کیے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات نوازشریف کو بہتر کر رہی ہیں جب کہ نوازشریف کو دل اور گردہ کے مسائل علاج معالجہ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔