جادوٹونہ ختم ہو گا اور یوٹرن کی سیاست بھی ختم ہو گی: شہباز شریف

جادوٹونہ ختم ہو گا اور یوٹرن کی سیاست بھی ختم ہو گی: شہباز شریف
Image Source: File Photo

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سلیکٹڈ وزیراعظم کو بہا لے جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان  کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا، کہتے ہیں کنٹینر کی سیاست عمران خان نے شروع کی، آج دن آ گیا ہے عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیئں، جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا دل پتھر کا ہے انہیں عوام کا احساس نہیں، عمران خان مغرور آدمی ہیں، ٹانگوں پر ٹانگ رکھ کر بات کرتے ہیں۔