مولانا فضل الرحمن کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ

مولانا فضل الرحمن کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

 

تفصیلات  کے مطابق ،مولانا فضل الرحمن نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں دعوت دی ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کریں جسکے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی دعوت قبول کر لی ہے۔

 

جے یو آئی ف کے امیر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے رابطے کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں کے درمیان رابطہ نہ ہو سکا جس کے بعد مولانا نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سینئر رہنما احسن اقبال نے بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں بڑی جماعتوں کو ٹیلیفون کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، جماعت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر، شاہ اویس نورانی، پختونخواہ ملی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک اور پیپلز پارٹی شیر پاؤ گروپ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب خان شیر پاؤ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ آج جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حکومت کو 2 دن کی مہلت دیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل سامنے رکھیں گے۔