وفاقی وزرا نےسی پیک کو گیم چینجر قرار دیدیا

وفاقی وزرا نےسی پیک کو گیم چینجر قرار دیدیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت معدنیات کے شعبے میں ایسے معاہدے ہو سکتے ہیں جس سے ملک کا 100 ارب ڈالر کا قرض ادا ہو سکتا ہے۔جبکہ شیخ رشید کہتے ہیں اگر اپوزیشن ان کے استعفیٰ پر اسلام آباد چھوڑ دے تو وہ اس پر غور کر سکتے ہیں۔

 

تفصیل کے مطابق، اسلام آباد میں وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر قرار دیدیا ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے پاکستان کا سارا قرض اتارا جا سکتا ہے۔

 

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اگر ان کے استعفیٰ پر اسلام آباد چھوڑ دیں تو وہ اس پر غور کر سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے سستی بجلی کا حصول چاہتے ہیں۔

 

 

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں سچ نہیں بولتیں تو عوام سے کیا بولیں گی۔ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔