پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 17 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے

corona-virus-attacks-continue-in-pakistan-17-more-patients-die
کیپشن: FILE PHOTO

اسلام آباد: کورونا وائرس سے حالیہ اموات میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 823 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عوام الناس سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ وبا کا پھیلائو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 362 اور سندھ میں 2 ہزار627 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 277، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 151، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 92 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 665 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو گئی ہے۔

پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار 271، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار851، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار564، بلوچستان میں 15 ہزار920، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار 970 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 271، سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار 851 ، خیبرپختونخواہ 39 ہزار 564، اسلام آباد 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار920، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 133 کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 261 ہو گئی۔ 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں 4 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 777 افراد متاثر اور 12 لاکھ193 ہلاک ہو چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 10 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 74 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں13 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار788 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 16 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 990 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 902 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 35ہزار سے زائد ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 190 ہو گئی جبکہ 81 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 2 ہزار 590 تک پہنچ چکی ہے۔