کنگنا رناوت کی مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو پر سخت تنقید

nehru,gandhi,kangana ranaut,criticizes,valabh bhai patel,bollywood actress
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: اپنی تیز زبان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر ایسا بیان دے دیا ہے کہ جس سے نیا تنازع کھڑا ہونے کی قوی امید ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ  کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے سردار ولبھ بھائی پٹیل  کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک ایسا بیان دیا ہے، جس سے پھر وہ تنازع میں آسکتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے  ہوئے مہاتما گاندھی  اور پنڈت جواہر لال نہرو پر سخت تنقید کی ہے۔


کنگنا رناوت نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ہندوستان کے مرد مجاہد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ ایک ایسے شخص ہیں، جنہوں نےہمیں آج کا ہندوستان دیا ہے، لیکن آپ نے ایک وزیر اعظم کے طور پر اپنا عہدہ قربان کرکے ہماری عظیم قیادت اور دوراندیشی کو ہم سے دور کردیا، ہمیں آپ کے فیصلے پر افسوس ہے‘۔

9fe84df4e1587a8ceaced97622cfc45f


بالی ووڈ اداکارہ  نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ ہندوستان کے اصلی مرد مجاہد ہیں، میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھے، جسے وہ انہیں کنٹرول میں رکھ سکے اور نہرو کو آگے کرکے سبھی فیصلے لے سکیں۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا، لیکن مہاتما گاندھی کے مارے جانے کے بعد جو کچھ ہوا وہ بہت بڑی مصیبت تھی۔

204feac2cfa066b5dea1b584f6ac0976


کنگنا رناوت نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سردار پٹیل نے گاندھی کو خوش کرنے کے لئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر اپنے سب سے اہل اور منتخب عہدے کی قربانی دی، کیونکہ گاندھی کو لگتا تھا کہ نہرو بہتر انگریزی بولتے ہیں۔

cd60a8ea85ae35c06a90e2664f39bce5

اس سے سردار پٹیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن پورے ملک کو دہائیوں تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، جس پر ہمارا حق ہے، اسے ہمیں بے شرمی سے چھین لینا چاہئے‘۔


 واضح رہے کہ سردارولبھ بھائی پٹیل  کی گزشتہ روز 145 ویں سالگرہ منائی گئی جسے بھارت میں قومی اتحاد کے دن کے طور پر منایا گیا۔