علیم ڈار نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

aleem dar,won award,umpire,pakistan,cricket,one day matches
کیپشن: تصویر بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر اکائونٹ

لاہور : پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،ون ڈے میں سب سے زیادہ سپروائز کرنےوالے امپائر بن گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے اپنی کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے تمام امپائروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

36f01331b0dc7062d0fb6a2de81c4a88


علیم ڈار ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی سب سے زیادہ امپائرنگ کرنے والے امپائر بن گئے، وہ آج پاکستان اورزمبابوےکیخلاف دوسرےون ڈے میں 210واں میچ سپروائزکررہے ہیں۔


جنوبی افریقہ کےامپائرروڈی کرٹزن 209میچزمیں امپائرنگ سرانجام دےچکےہیں،علیم ڈار کے پاس 132 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔


اس موقع پر بات کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ خوشی کی بات ہے سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپروائز کرنے کا اعزاز ملا ہے۔


52 سالہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار نے سال 2000ء میں گوجرانوالا میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچ میں پہلی بار فیلڈ امپائر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے تھے۔


واضح رہے کہ علیم ڈار کے پاس اس وقت سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میں امپائرنگ کا اعزاز بھی موجود ہے جوکہ انہوں نے گذشتہ سال ہی سابق ویسٹ انڈین امپائر اسٹیو بکنر کا 129 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑکر حاصل کیا تھا۔


 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں علیم ڈار 46 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پہلے نمبر پر پاکستان ہی کے احسن رضا ہیں جنہوں نے 49 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔مجموعی طور پر علیم ڈار نے387 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کی ہے جوکہ دنیا میں کسی بھی کرکٹ امپائر سے زیادہ ہے۔