بھارتی اداکارہ کریتی کھربندا کے پول ڈانس کی ویڈیو وائرل

kriti kharbanda,pole dance,video viral,indian actress,bollywood
کیپشن: تصویر سوشل میڈیا

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی کھربندا کی پول ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کریتی کھربنداسوشل میڈیا پر ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جس پر ان کے مداح اپنا ردعمل ظاہر کرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے حیرت انگیز پول ڈانس کی اپنی ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

اس ویڈیو کو کھربندا کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور اسے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

5579d2bafb1daef9ea76a2c56a223b44

دراصل اس ویڈیو کو کریتی کھربندا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس وجہ سے شیئر کیا کیونکہ  اداکار پککٹ سمراٹ نے اپنے کو سٹار اور مداح کو ہیش ٹیگ بسٹر چیلنج دیا تھا، جسے قبول کرتے ہوئے کریتی کھربندا نے یہ ویڈیو شیئرکیا ہے۔

 ایک مداح نے اس پرکمنٹ سیکشن میں لکھا ہے، آپ ٹیلنٹیڈ ہیں،وہیں گلوکاراور اداکارہ صوفی چودھری نے لکھا ہے بہت شاندار۔
مداح کریتی کھربندا کے پول ڈانس کی اپنے اپنے الفاظ میں خوب تعریف کر رہے ہیں۔ فلم تیش میں کریتی کھربندا نے پککٹ سمراٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ پلکٹ سمراٹ نے ورک آئوٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی ،جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں اس طرح اپنا تیش ریلیز کرتا ہوں، آپ کیسے کرتے ہیں؟ ہیش ٹیگ تیش بسٹر کے ساتھ ویڈیو اور تصویر شیئر کریں۔ میں کسی ایک کو اپنی سٹوری پر شیئر کروں گا۔ تیش بسٹر چیلنج کے لکی ونر کو ان سے ویڈیوز کال پر ملنے کا موقع ملے گا۔

0ece598e77ef83d734c53fde80ae2869


 واضح رہے کہ فلم تیش اوٹی ٹی پلیٹ فارم جی 5 پر ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ کرائم تھریلر فلم ہے۔اس کی ڈائریکشن بجائے نمبیار نے دی ہے جبکہ کچھ دنوں پہلے ہی اس فلم کا ٹریلر جاری ہوا تھا، جس میں پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا، ہرش وردھن رانے، سنجیدہ شیخ اور جم سربھ جیسے فنکار نظر آئے تھے۔


یاد رہے کہ اداکارہ  کریتی کھربندا نے جمعرات کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں اانہوں نے کیک کاٹتے ہوئے اپنے مداحوںکی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔