معروف گلو کار جواد احمد سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر

Jawad Ahmed,Pakistani Singer,Barabri Siyasi Party
کیپشن:   Image Source :File Photo

لاہور :معروف پاکستانی گلوکار ،برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ،گلو کار کی طبیعت خراب ہونے پران کا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں کوڈ وبا کے ٹیسٹ مثبت آیا ۔

تفصیلات کے مطابق جواد احمد بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب کو عالمی وبا سے لڑنا ہے ڈرنا نہیں ،ہمیں احتیاط کرنی چاہیے ۔

گلوکار جواد احمد نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ،انہوں نے عالمی وبا کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو بہت مقبول ہوا۔