فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کی پالیسی، عمران خان اپنے گزشتہ روئیے اور بدتہذیبی کی معافی مانگیں: وزیر داخلہ

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کی پالیسی، عمران خان اپنے گزشتہ روئیے اور بدتہذیبی کی معافی مانگیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ذہن پاگل پن اور گمراہی کا شکار ہے اور اس کے لانگ مارچ میں مخصوص طبقہ شامل ہے، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس عمران خان کے کہنے پر کی گئی تھی اور یہ پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ہے، اگر لانگ مارچ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے آئے گا تو ہر طرح سے نمٹیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک وقت میں پینترے بدلتے جاتے ہیں جسے یوٹرن کہتے ہیں، عمران خان کامریدکے میں مارچ کاآغازبہت مایوس مایوس کن تھا، اس وقت اسدعمرچیخ رہے تھے اور کہا جا رہا تھا لوگوں کا جم غفیر ہے، عمران نیازی کا کہنا ہے لانگ مارچ میں عوام کا سمندر ان کے ساتھ چل رہا ہے، عمران نیازی کے لانگ مارچ میں 500 سے 700 افراد شامل ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے لانگ مارچ میں مقامی لوگ شامل نہیں بلکہ کوئی پشاور، کوئی آزاد کشمیر تو کوئی بہاولپور سے آیا ہے، عمران نیازی کے خونی لانگ مارچ کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، عمران نیازی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچنے تک 5 سے 7 ہزار تک تھا، عمران نیازی کو 5 سے 7 ہزار افراد کو انسانوں کا سمندر کہنا باعث شرم ہے، عمران نیازی ایک جانب کہتے ہیں میں نے چوکیدارکی تنخواہ بندکردینی ہے اور دوسری جانب اسی چوکیدار کے پاؤں پڑتے نظرآتے ہیں۔ 
وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان بیساکھیوں کے بل بوتے پر الیکشن جیتتے رہے ہیں، عمران خان کوعام انتخابات میں لگ پتہ جائے گا، عمران خان کو عام انتخابات میں اپنی حیثیت کا علم ہو جائے گا، عمران خان دکھی انسانیت کیلئے دیئے گئے پیسوں پر الیکشن لڑ رہا ہے، عمران خان لانگ مارچ نہیں فتنہ مارچ کر رہا ہے، عمران نیازی کا فتنہ مارچ ہر گزرتے دن کے ساتھ سکڑتا جا رہا ہے۔ 
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے بیانئے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ اپنی ذات، مقصد، گھٹیا سیاست کیلئے خوار ہو رہے ہیں، لانگ مارچ شیڈول سے لگتا ہے یہ 7، 6 تاریخ تک گوجرانوالہ میں ہی ہے، عمران خان کے لانگ مارچ میں کسی بھی جگہ لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی، عمران خان نے احساس پروگرام کے فنڈزکوالیکشن میں استعمال کیا، احساس پروگرام کی جب انکوائری ہو گی یہ سب پکڑے جائیں گے، آپ نے 10، 10 فیملیز کو الیکشن کے دوران پیسے بھجوائے، عمران خان کو اپنے گزشتہ رویئے اور بدتہذیبی کی معافی مانگنی چاہئے۔ 
وزیر داخلہ کا کہنا تھا فیصل واوڈانے عمران خان کے کہنے پر پریس کانفرنس کی تھی، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس حکومت کو خوفزدہ کرنے کیلئے تھی، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ہے، فیصل واوڈا کو بغیر کسی نوٹس کے پارٹی سے نکالا گیا اور میں دعوے سے کہتا ہوں یہ بھی ان کا ایک ڈرامہ تھا۔ 

مصنف کے بارے میں