لانگ مارچ:کنٹینر پرکھڑے شاہ محمود کا سرفلائی اوور سے ٹکرا گیا

لانگ مارچ:کنٹینر پرکھڑے شاہ محمود کا سرفلائی اوور سے ٹکرا گیا

گوجرانوالا :  لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی  کا  سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  گوندلانوالہ چوک کے قریب  شاہ محمود قریشی کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے سر پر چوٹ آئی ،انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ میں ٹھیک ہوں، سر  پر معمولی چوٹ آئی ہے،

شاہ محمود قریشی  نے کہا  کہ  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  خود  ان کی  خیریت دریافت کی ہے ۔

مصنف کے بارے میں