(ن) لیگ کی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست

(ن) لیگ کی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق علی گوہر بلوچ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس فیصلہ میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت میں شکایت دائر کرنے کا کہا جبکہ نااہل عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا لیکن ضمنی الیکشن لڑنے کے بعد عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے اور اسمبلی سے نااہل ہوئے اس لئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں