لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک

 لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک

لاہور: ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کے تھانہ ساندہ کی حدود میں ڈیرہ سائیں دریائے راوی کے قریب 8 دہشت گرد موجود ہیں جس پر ٹیم نے وہاں چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی جو بہاؤلنگر کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں