سعودی عرب، نکاح نامے میں ڈرائیونگ کی اجازت کی شق شامل

سعودی عرب، نکاح نامے میں ڈرائیونگ کی اجازت کی شق شامل

ریاض: سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کی شق نکاح نامے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نکاح نامے میں اجازت پانے والی خواتین ہی ڈرائیونگ کر سکیں گی۔ اس وقت نکاح نامے میں تین شقیں شامل ہیں۔

ان میں نوبیا ہتا دلہن کو الگ تھلگ گھر مہیا کرنا۔ دوم اگر دلہن زیر تعلیم ہے تو خاوند اس کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے گا۔ سوئم اگر دلہن ملازمت کرنا چاہتی ہے تو اسے روکا نہیں جائے گا لیکن نئے شاہی فرمان کے تحت سعودی خواتین کو اب ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے اور وہ آئندہ سال جون سے کاریں چلا سکیں گی۔

اس فرمان کے بعد اب نکاح نامے میں اسی ہفتے ایک نئی شق کے اضافے کا امکان ہے اس کے تحت انہیں خاوند کی جانب سے کاریں رکھنے اور چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

اسی ہفتے اس مجوزہ شق کے اضافے والے ایک نکاح نامے کی سعودی عرب میں تشہیر بھی کی گئی ہے اور اس میں یہ کہا گیا ہے کہ خاوند بیوی کے کار چلانے کے فیصلے کا احترام کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں