کانگو: فضائی حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک

کانگو: فضائی حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک

کنشاسا: افریقی ملک ڈیموکریٹیک جمہوریہ کانگو کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک فوجی ہوائی جہاز پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گیا ۔ اس ہوائی جہاز کے کریش کرنے کے باعث ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

روسی ساختہ دیو قامت انتونوف نامی فوجی جہاز پر دو فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی لدا ہوا تھا۔ یہ جہاز دارالحکومت کنشاسا سے مغرب کی سمت میں ایک سو کلومیٹر کی دوری پر واقع مقام این سیلے کے قریب کریش ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق گرتے ہوئے ہوائی جہاز میں سے کسی قسم کے دھوئیں کا اخراج نہیں ہو رہا تھا۔ ہوائی جہاز کنشاسا کے این ڈولو ہوائی اڈے سے اڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں