شمالی کوریا چاہے تو بات چیت ہو سکتی ہے، ریکس ٹلرسن

شمالی کوریا چاہے تو بات چیت ہو سکتی ہے، ریکس ٹلرسن

بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے رابطے میں ہیں اور اگر وہ چاہے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے رابطوں کے دو سے تین براہ راست چینلز کو استعمال کیا جا رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ شمالی کوریا بات چیت پر آمادہ ہے یا نہیں۔

ٹلرسن نے بتایا کہ شمالی کوریا آمادہ ہو تو بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل ریکس ٹلرسن نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی، علاقائی امور اور امریکی صدر ٹرمپ کے متوقع دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربوں کے بعد امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہو گئے تھے اور امریکا نے شمالی کوریا پر پاپندیاں بھی عائد کر دیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں