نواز شریف کے بچے اور داماد عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، رانا ثناء اللہ

نواز شریف کے بچے اور داماد عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ میاں نواز شریف کے بچے اور داماد بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری میں مصروف ہیں اسی لیے وہ ممکنہ طور پر 2 اکتوبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا حسن، حسین اور مریم نواز اپنی والدہ کو بیماری کی وجہ سے اکیلا چھوڑ کر پاکستان نہیں آئیں گے جبکہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی تین مرتبہ سرجری ہو چکی ہے تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو اس حالت میں اپنے گھر والوں کی ضرورت ہے جبکہ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میاں نواز شریف بھی لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔ نواز شریف پر ان کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنسز کی روشنی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 2 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو سکتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کی روشنی میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ حکمراں جماعت کو اس ٹرائل کی شفافیت میں یقین نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں