اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر لیے

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر لیے

لاہور: قومی کرکٹر اور سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل بور کر لیا۔ اظہر علی نے 5 ہزار رنز کا سنگ میل 60 ٹیسٹ میچز کی 115 اننگز میں حاصل کیا جب کہ انہوں نے یہ اعزاز ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفے سے پہلے حاصل کیا۔


اظہر علی 5 ہزار رنز بنانے والے8 ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور اس سے پہلے یونس، جاوید میانداد، انضام الحق، محمد یوسف، سلیم ملک، مصباح الحق اور ظہیر عباس یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں تیسرے روز کے اختتام پر اظہر علی 74 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں