پشاور میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین چل بسیں

پشاور میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین چل بسیں

پشاور: ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں آج مزید 2 خواتین ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئیں جن کا تعلق پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری سے تھا۔  ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ایک خاتون حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور دوسری خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھی۔

 صوبے میں اب تک ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا 40 تک پہنچ چکی ہے۔  

صوبے کے مختلف اضلاع میں آج ایک ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 249 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں