ملک بھر میں ایک لاکھ 32ہزار افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں،رپورٹ

ملک بھر میں ایک لاکھ 32ہزار افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں،رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں خطرناک بیماری میں اضافہ،مہربانی کر کے احیتاط کریں،ملک میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہوگئی ہے۔سروے ایڈز کنٹرول پروگرام نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی مدد سے ایچ آئی اے ایڈز پر قومی سروے مکمل کرلیا جس میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 39 ہزار کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے سروے میں 20 شہروں میں سروے کے دوران 5 ہزار مقامات سے اعدوشمار حاصل کیے گئے اور سروے ایک سال میں مکمل ہوا۔سروے رپورٹ کےمطابق پنجاب میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار تک پہنچ گئی اور دوسرے نمبر پر سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 11 ہزار اور بلوچستان میں تعداد 3 ہزار ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک جاپہنچی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنسی بے راہ روی بھی ایڈز پھیلنے کا سبب ہے اور ایڈز کے زیادہ مریض انجیکشن سے نشہ لیتے ہیں۔