محمد وسیم نے کیرئیر کی آٹھویں فائٹ میں باکسر کارلوس میلو کو شکست دیدی

محمد وسیم نے کیرئیر کی آٹھویں فائٹ میں باکسر کارلوس میلو کو شکست دیدی

پاناما سٹی : انٹرنیشنل پروفیشنل کیرئیر میں باکسر محمد وسیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج پاناما میں کھیلی جانے والی اپنے کیرئیر کی آٹھویں فائٹ میں باکسر کارلوس میلو کو شکست دے دی۔  محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں نہ صرف ناک آؤٹ کیا بلکہ فلائی فیٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔

 ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی اس انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں محمد وسیم کے مدمقابل پاناما کے باکسر کارلوس میلو اپنی چوالیسویں فائٹ کھیل رہے تھے تاہم آٹھ راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں محمد وسیم نے اپنے مخالف باکسر کے مقابلے میں انتہائی پر اعتماد اور پرجوش دکھائی دیے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے پہلے ہی راؤنڈ میں کارلوس میلو کو ناک آوٹ کر دیا۔

محمد وسیم نے نہ صرف رینکنگ فائٹ جیت لی بلکہ انہوں نے فلائی ویٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا اور وہ اب تک اپنی ان تمام فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں