مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا عزا داروں پر تشدد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا عزا داروں پر تشدد

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے  محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہ دی۔ قابض بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد عزا دار زخمی ہوگئے ۔مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ادھر یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے محرم کے جلوس پر پابندی اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے آج بھی مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں